مسجدکےمسائل
مسجد میں داخل ہونے اور نکلنے کے وقت دُرود شریف
سوال:۔
مسجد میں داخل ہوتے وقت اور مسجد سے باہر نکلتے ہوئے دُعا کے بعد ’’السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ۔‘‘ پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب:۔
مسجد میں داخل ہوتے ہوئے دایاں قدم پہلے رکھے اور پھر یہ دُعا پڑھے:
’’بِسْمِ اللّٰهِ وَالصَّلٰوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى رَسُولِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِك۔‘‘ (مشکوٰۃ ص:۶۸)
اور مسجد سے نکلتے وقت یہ دُعا پڑھے:
’’بِسْمِ اللّٰهِ وَالصَّلٰوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلٰى رَسُولِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِي أَبْوَابَ رِزْقِكَ، (۱) اَللّٰهُمَّ اعْصِمْنِي مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔(۲)‘‘
اس موقع پر سوال میں درج کردہ الفاظ منقول نہیں۔
- (۱) کنزالعمال ج:۸ ص:۳۲۲ حدیث نمبر:۲۳۱۱۰، طبع مؤسسۃ الرسالۃ، بیروت۔
- (۲) ابن ماجۃ، عن أبی ھریرۃ، ص:۵۶ باب الدعاء عند دخول المسجد، طبع نور محمد کراچی۔

