مسجدکےمسائل
کیا مسجد میں داخل ہوتے وقت سلام کرنا چاہئے؟
سوال:۔
ہمارے محلے میں بعض لوگ کہتے ہیں کہ مسجد میں داخل ہوتے وقت السلام علیکم کہنا چاہئے، جبکہ ہم نے سنا ہے کہ حدیث میں ہے، دُخولِ مسجد کے وقت مخصوص دُعا جو حدیث سے ثابت ہے، پڑھنی چاہئے، کون سا حق اور افضل ہے؟
جواب:۔
مسجد میں داخل ہونے کی دُعا پڑھنی چاہئے، پھر اگر لوگ فارغ بیٹھے ہوں تو ان کو آہستہ سے سلام کہا جائے، اور اگر سب مشغول ہوں تو نہ کہے، اتنی زور سے سلام کرنا کہ نمازیوں کی نماز میں خلل پڑے، صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) (قولہ سلامك مكروہ) ظاہرہ التحریم (قولہ ذاكر) ۔۔۔ فیكرہ السلام علٰی مشتغل بذكر اللہ تعالٰی بأی وجہ کان ۔۔۔إلخ۔ (فتاویٰ شامیۃ ج:۱ ص:۶۱۶، باب ما یفسد الصلٰوۃ وما یكرہ فیہ، مطلب المواضع التی یكرہ فیھا السلام)۔

