بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

متولّی مسجد کا نمازیوں کو اندر جوتا لانے سے منع کرنا

سوال:۔

گزارش یہ ہے کہ سیشن کورٹ کے اِحاطے میں ایک مسجد ہے، جب سے مذکورہ مسجد تعمیر ہوئی ہے، متولّی مسجد کا حکم ہے کہ کوئی نمازی مسجد کے اندرونی حصے میں جوتا لے کر نہ آئے۔ اگر کوئی ناواقف آدمی اندر جوتا لے آتا ہے تو اس کو مجبور کردیا جاتا ہے کہ جوتا باہر رکھیں، نمازی مجبور ہوکر جوتا باہر رکھ دیتا ہے۔ باہر چور اِنتظار میں ہوتے ہیں، چنانچہ وقتاً فوقتاً باہر جوتے چوری ہوتے رہتے ہیں۔ جب کوئی نمازی متولّی صاحب سے کہتا ہے کہ باہر جوتا چوری ہوجائے گا، تو متولّی صاحب فرماتے ہیں کہ باہر سامنے جوتا رکھ کر نماز پڑھ لو۔ چنانچہ مجبوراً نمازی باہر نماز پڑھتا ہے، اور صفِ اوّل کے ثواب سے محروم رہتا ہے۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا مسجد کے اندرونی حصے میں جوتا رکھنا ناجائز ہے؟

جواب:۔

مسجد میں جوتے رکھنے کے لئے ڈبوں کا اِنتظام ہوتا ہے، آپ کے متولّی صاحب کو بھی اس کا اِنتظام کرنا چاہئے۔ اور یہ قانون غلط ہے کہ مسجد کے اندر کوئی جوتا لے کر نہ آئے، اور جس کو نماز پڑھنی ہو، باہر کے حصے میں پڑھے، متولّی کو ایسا غلط قانون نافذ کرنے کا کوئی حق نہیں۔