مسجدکےمسائل
مسجد میں خشک جوتے لے جانے سے ناپاکی نہیں ہوتی
سوال:۔
ہم جوتے لے کر بیت الخلاء میں جاتے ہیں، وہی جوتے لے کر ہم مساجد میں جاتے ہیں، اور اکثر بھائی جوتے مسجد کے فرش پر رکھتے ہیں، کیونکہ بعض جگہ جوتے رکھنے کے لئے لکڑی کا بکس نہیں ہوتا، ایسی صورت میں کیا مسجد ناپاک نہیں ہوتی؟ اگر جوتے نمازی اپنے قریب نہ رکھے تو چوری کا اندیشہ ہوتا ہے۔
جواب:۔
جوتے خشک ہوں تو مسجد ناپاک نہیں ہوتی۔

