بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

دفاتر کی مسجد میں نماز کا ثواب

سوال:۔

میں نے ایک شخص سے سنا جو کہ نماز وغیرہ کا پابند ہے کہ ایک بلڈنگ (کاروباری دفاتر کی بلڈنگ) کے اندر اگر کوئی کمرہ نماز کے لئے مخصوص کردیا گیا ہو تو اس میں نماز پڑھنے سے اتنا ثواب نہیں ملتا جتنا ایک مسجد میں نماز پڑھنے سے ملتا ہے۔

جواب:۔

بلڈنگ میں جو کمرہ نماز کے لئے مخصوص کردیا گیا ہو ، اس کا حکم مسجد کا نہیں، نہ اس میں مسجد کا ثواب ملے گا۔(۱)

  1. (۱) ولو اتخذ فی بیتہ موضعًا للصلٰوۃ فلیس لہ حكم المسجد أصلًا۔ (حلبی كبیر ص:۶۱۴، فصل فی أحکام المساجد، طبع سہیل اكیڈمی لَاہور، بحر الرائق ج:۲ ص:۶۴، طبع رشیدیہ)۔