مسجدکےمسائل
قبروں کے نزدیک مسجد میں نماز ہوجاتی ہے
سوال:۔
مسجد کے قریب قبریں ہوں، درمیان میں کوئی فاصلہ نہ ہو، صرف تقریباً ایک گز کی دیوار ہو تو مذکورہ مسجد میں نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نماز صحیح ہے، قبرستان میں نماز پڑھنا ممنوع ہے،(۱) لیکن اگر ایسی مسجد ہو جس کے قریب قبریں ہوں، اس میں نماز ممنوع نہیں۔(۲)
- (۱) عن ابن عمر قال: نھٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أن یصلی فی سبعۃ مواطن فی المزبلۃ والمجزرۃ والمقبرۃ وقارعۃ الطریق وفی الحمام وفی معاطن الْإبل وفوق ظھر بیت اللہ۔ رواہ الترمذی وان ماجۃ۔ (مشكوٰۃ ص:۷۱، كتاب الصلاۃ)۔
- (۲) قال محمد رحمہ اللہ: أكرہ أن تکون قبلۃ المسجد إلٰی المخرج والحمام والقبر ۔۔۔ وھٰذا كلہ إذا لم یكن بین المصلی وبین ھٰذہ المواضع حائط أو سترۃ أما إذا کان لَا یكرہ ویصیر الحائط فاصلًا۔ (عالمگیری ج:۵ ص: ۳۱۹)۔

