مسجدکےمسائل
مسجد کی حیثیت تبدیل کرنا صحیح نہیں
سوال:۔
ہمارے یہاں پر مسجد ایسی جگہ پر ہے کہ نمازی بہت کم آتے ہیں، ہماری کمیٹی کا ارادہ ہے کہ اس کو بجائے یہاں کے روڈ پر لے جایا جائے، اور اس جگہ کو مدرسہ میں تبدیل کردیا جائے، قرآن و حدیث و فقہ کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
جواب:۔
جو جگہ باقاعدہ مسجد بنادی جائے، وہ ہمیشہ مسجد رہے گی، اس کی اس حیثیت کو تبدیل کرنا صحیح نہیں۔(۱)
- (۱) فلا یعود میراثا ولَا یجوز نقلہ ونقل مالہ إلٰی مسجد آخر سواء کانوا یصلون فیہ أو لَا وھو الفتویٰ حاوی القدسی وأكثر المشائخ علی قول أبی یوسف ورجح فی فتح القدیر قول أبی یوسف بأنہ ھو الأوجہ۔ (ردالمحتار ج:۴ ص:۳۵۸)۔

