بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

مسجد کے مصارف کے لئے خرچ کرنا بھی صدقہ ہے

سوال:۔

اگر ہر جمعرات کو مسجد میں پیسے دئیے جائیں تو کیا یہ صدقہ ہے؟ صدقہ تو ان کو دیا جاتا ہے جو کہ غریب ہوں، (میں تو لڑکی ہوں، مجھے غریب لوگوں کا معلوم نہیں، اور نہ میں گھر سے نکلتی ہوں، اس لئے مسجد میں دے دیتی ہوں) کیا یہ دُرست ہے اور اس کا ثواب ملے گا؟

جواب:۔

جو چیز رضائے الٰہی کے لئے دی جائے وہ صدقہ ہے، اس لئے مسجد کے مصارف کے لئے خرچ کرنا بھی صدقہ ہے، صدقہ کرنے کا کوئی خاص دن نہیں، خواہ پیر کے دن دے دیا، جمعرات کو یا کسی اور دن۔(۱)

  1. (۱) الصدقۃ: ھی العطیۃ التی تبغی بھا المثوبۃ من اللہ تعالٰی۔ (التعریفات الفقھیۃ فی قواعد الفقہ لمفتی عمیم الْإحسان ص:۳۴۸، طبع صدف پبلشرز کراچی)۔