مسجدکےمسائل
مسجد کی توسیع کے لئے سرکاری زمین قبضہ کرنا
سوال:۔
اگر مسجد کے صحن کی توسیع کے لئے آٹھ دس فٹ سرکاری زمین پر بلااِجازت قبضہ کرلیا جائے تو اس توسیعی زمین پر نماز ہوجائے گی یا لوٹانی ہوگی؟
جواب:۔
یہ زمین اگر رفاہِ عامہ کے لئے پڑی تھی، جیسے کھیل کے میدان وغیرہ تو مسجد کی ضرورت رفاہِ عامہ میں سب سے مقدم ہے۔ اس لئے اہلِ محلہ کی رائے سے اس کو بقدرِ ضرورت مسجد میں شامل کیا جانا صحیح ہے۔ سرکاری اِجازت ضروری نہیں۔ اور متعلقہ سرکاری اِدارے کو اس کی منظوری دینی چاہئے۔(۱)
- (۱) مسجد بنی علٰی سور المدینۃ قالوا لَا یصلی فیہ لأن السور حق العامۃ وینبغی أن یكون الجواب علی التفصیل إن کانت البلدۃ فتحت عنوۃ وبنی مسجد بإذن الْإمام جازت الصلاۃ فیہ لأن للإمام أن یجعل الطریق مسجدًا فھٰذا أولٰی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۱۰، كتاب الصلاۃ، الباب السابع، الفصل الثانی)۔

