بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

مسجد‌کے‌مسائل

ناجائز قبضہ کی گئی زمین پر مسجد کی تعمیر اور اس میں نماز کا حکم

سوال:۔

ایک مسجد جس کی تعمیر ایسی جگہ پر کی گئی ہے جو کہ ایک بیوہ عورت کی ملکیت ہے، اور وہ عورت یہ جگہ مسجد کو دینے کے لئے ہرگز تیار نہیں، اس کی غصب کی جگہ پر زبردستی مسجد تعمیر کردی گئی ہے۔ ایسی صورت میں متعلقہ مسجد جس کی تعمیر ناجائز جگہ پر ہوئی ہے، نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب:۔

کسی بیوہ کی جگہ پر زبردستی مسجد تعمیر کردینا، یہ غصب ہے،(۱) اور جتنے لوگ اس مسجد میں نماز پڑھیں گے، وہ سب کے سب گناہگار ہوں گے۔ مسجد کے نمازیوں کو چاہئے کہ اس بیوہ کو اس کی قیمت دے کر راضی کرلیں، تب یہ نماز صحیح ہوگی۔

  1. (۱) ایضاً حوالہ نمبر۱،۲۔