مسجدکےمسائل
پارک، اسکول، کوڑے دان کی جگہ پر مسجد کی تعمیر
سوال:۔
اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ جہاں کہیں خاص طور سے کونے کھدروں میں خالی جگہ موجود ہوتی ہے، چاہے وہ حکومت کی ملکیت ہی کیوں نہ ہو، کسی پارک، اسکول یا کوڑے دان کے لئے مختص ہو، سازشوں کے تحت چپ چپاتے کسی مسجد کی تعمیر شروع ہوجاتی ہے، دیواریں ومنبر وغیرہ تعمیر کردئیے جاتے ہیں، پھر اس کے بعد اِعتراض کرنا بھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
جواب:۔
ناجائز جگہ اور کسی اور کی ملکیت والی جگہ پر بغیر اِجازت کے تعمیرِ مسجد کی اِجازت نہیں، اسی طرح مسجد کی تعمیر میں حلال مال صَرف کرنا چاہئے۔(۱)
- (۱) واما شرائطہ ۔۔۔ فمنھا الملك وقت الوقف ۔۔۔إلخ۔ (عالمگیریۃ ج:۲ ص:۳۵۳)، فإن شرط الواقف التأبید والأرض إذا کانت ملكًا لغیرہ فللمالك استردادھا وأمرہ بنقض البناء۔ (شامی ج:۴ ص:۳۹۰، طبع ایچ ایم سعید، مطلب مناظرۃ ابن الشحنۃ مع شیخہ العلّامۃ قاسم فی وقف البناء)۔

