بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

رمضان میں اَذان کے اوقات

سوال:۔

ہماری مسجد کے اِمام صاحب فرماتے ہیں کہ روزہ اِفطار کے وقت اَذان نہیں دینی چاہئے، بلکہ دس منٹ بعد اَذان دو، کیونکہ اس وقت مغرب کا وقت نہیں ہوتا اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ: سحری بند ہوتے وقت بھی اَذان کی ضرورت نہیں، کیونکہ کراچی میں سحری کا وقت اگر چار بج کر پچّیس منٹ ہو تو اَذان کا وقت چار بج کر چالیس منٹ پر داخل ہوتا ہے، اس سے پہلے اگر اَذان ہوئی تو وہ اَذان نہیں ہوگی بلکہ لوٹانی ہوگی۔

جواب:۔

اِفطار کے وقت اَذان کا وقت ہوجاتا ہے، اَذان فوراً دے دینی چاہئے۔ سحری کا وقت ختم ہونے کے بعد اَذان کا وقت ہوجاتا ہے، مگر انتہائے سحری کے وقت کے بعد چند منٹ احتیاط کرنی چاہئے۔