بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

روزہ اِفطار کے دس منٹ بعد جماعت کروانا

سوال:۔

ایک مولانا صاحب اَذانِ مغرب (روزہ اِفطار) کے دس منٹ بعد جماعت کرواتے ہیں، صرف آدمی آرام سے کھانا کھالے، نمازِ مغرب میں اس قدر تأخیر کرنی چاہئے؟ کیا ان کا یہ عمل دُرست ہے؟

جواب:۔

اِفطار کے بعد دس منٹ کا وقفہ تو ہو ہی جاتا ہے، اِفطار کے بعد نماز میں اتنی تأخیر کرنی چاہئے کہ روزہ دار نماز میں شریک ہوسکیں۔(۱)

  1. (۱) والظاھر أن السنۃ فعل المغرب فورًا وبعدہ مباح إلٰی اشتباك النجوم فیكرہ بلا عذر۔ (شامی ج:۱ ص:۳۶۸)۔