بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

تہجد کی نماز رات دو بجے ادا کرنا

سوال:۔

مجھے تہجد کی نماز پڑھنے کا ازحد شوق ہے، اور اکثر میں یہ نماز دو بجے اُٹھ کر پڑھتی بھی ہوں، ماہِ رمضان میں سحری کے وقت یہ نماز ہوسکتی ہے کہ نہیں؟ (صبحِ صادق کی اَذان سے پہلے)۔

جواب:۔

صبحِ صادق سے پہلے تہجد کا وقت ہے۔(۱)

  1. (۱) وندب صلٰوۃ اللیل ۔۔۔ خصوصًا آخرہ وھو السدس الخامس من أسداس اللیل وھو الوقت الذی ورد فیہ النزول الْإلٰھی۔ (حاشیۃ طحطاوی علٰی مراقی الفلاح ص:۲۱۷ فصل فی تحیۃ المسجد)۔