بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

کن اوقات میں نفل نماز ممنوع ہے؟

سوال:۔

تحیۃ الوضوء کس نماز کے وقت پڑھنا مکروہ ہے؟ ضرور بتائیں۔ میں نے نماز کی کتاب میں پڑھا ہے کہ جس وقت نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، اس وقت نہیں پڑھنا چاہئے۔ مگر میں پھر بھی یہ نہیں جانتا ہوں کہ کس وقت تحیۃ الوضوء پڑھوں اور کس وقت نہ پڑھوں؟ میں پانچوں وقت وضو کرتا ہوں، مگر یہ معلوم نہیں کہ کس نماز کے وضو کے بعد تحیۃ الوضوء پڑھوں؟

جواب:۔

تحیۃ الوضوء اور تحیۃ المسجد نفلی نماز ہے، اور نفلی نماز درج ذیل اوقات میں مکروہ ہے:

۱:۔ صبحِ صادق کے بعد سے لے کر اشراق تک۔

۲:۔ عصر کی نماز کے بعد غروب تک۔

۳:۔ نصف النہار کے وقت۔

۴:۔ صبحِ صادق کے بعد سوائے سنتِ فجر کے دیگر نوافل مکروہ ہیں۔(۱)

  1. (۱) وأما الذی یرجع إلی الوقت فیكرہ التطوع فی الأوقات المكروھۃ ۔۔۔ فثلاثۃ أوقات أحدھا: ما بعد طلوع الشمس إلٰی أن ترفع وتبیض، والثانی عند إستواء الشمس إلٰی أن تزول، والثالث عند تغیر الشمس وھو إحمرارھا وإصفرارھا إلٰی أن تغرب ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۲۹۵، فصل فی بیان ما یكرہ من التطوع)۔