بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

بیک وقت پانچ نمازوں کی ادائیگی

سوال:۔

میں ایسی جگہ کام کرتا ہوں، جہاں دوپہر کی نماز کسی مجبوری کی بنا پر نہیں پڑھ سکتا، لہٰذا میں پانچ وقت کی نماز بیک وقت ساتھ پڑھتا ہوں، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

پانچ وقت کی نماز اِکٹھے پڑھنا دُرست نہیں، صرف ظہر کی نماز اگر نہیں پڑھتے تو کام ختم کرتے ہی پڑھیں، اور کوشش کریں کہ کسی طرح ظہر کی نماز کی ادائیگی بھی وقت پر ہو، ورنہ کوئی اور ملازمت تلاش کریں۔(۱)

  1. (۱) ﵟ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا ﵞ النساء ١٠٣۔