بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

ظہر، عصر کو اِکٹھے اور مغرب، عشاء کو اِکٹھے پڑھنا

سوال:۔

یہاں سعودی لوگ سفر میں مغرب اور عشاء کی نماز اِکھٹی پڑھتے ہیں، سنت اور وتر نہیں پڑھتے، تو کیا ظہر اور عصر کی نماز، مغرب اور عشاء کی نماز اِکٹھے پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب:۔

ہمارے نزدیک ہر نماز کو اس کے وقت پر اَدا کرنا ضروری ہے، اگر وقت سے پہلے ادا کی گئی تو نماز ہی نہیں ہوگی، اور وقت کے بعد پڑھی تو قضا ہوگی۔(۱)

  1. (۱) ﵟ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا ﵞ النساء ١٠٣۔ لَا یجوز أداء الفرض قبل وقتہ ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۲۱، فصل فی شرائط الأرکان)۔