اوقاتِنماز
بے وقت نفل پڑھنے کا کفارہ اِستغفار ہے
سوال:۔
میں نے ابھی نماز شروع کی ہے، تقریباً ایک سال ہوگیا ہے، آپ کی دُعا سے پابندی سے نماز ادا کرتا ہوں، مجھے ان مکروہ اوقات کا علم نہیں تھا، میں نے بے علمی کے سبب غلطی سے عصر کے بعد نفل ادا کرلی جو کہ نفل کے لئے منع ہے، اب میں نے کتابوں کا مطالعہ کیا اور آپ کے کالم کا بھی مطالعہ کرتا ہوں، بے علمی کے سبب اگر ایسا عمل ہوجائے تو اس کا کفارہ کیا ہے؟ میری راہ نمائی فرمائیں۔
جواب:۔
اس کا کفارہ سوائے اِستغفار کے کچھ نہیں۔

