بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

عصر اور فجر کے طواف کے بعد کی نفلوں کا وقت

سوال:۔

عصر اور فجر کے طواف کے بعد کی نفلیں واجب ہیں، دو رکعت فوراً ادا کرنا جائز ہے یا کہ نہیں؟ یہ وقت مکروہ ہے یا حرام؟ اس میں طواف کی دو رکعت پڑھنی جائز ہے؟

جواب:۔

عصر اور فجر کے بعد چونکہ نفل پڑھنا جائز نہیں، لہٰذا عصر و فجر کے بعد دوگانہ طواف نہ پڑھے، بلکہ غروبِ شمس اور طلوعِ شمس کے بعد پڑھے، یہ وقت مکروہ ہے اور اس میں طواف کی دو رکعت پڑھنا بھی جائز نہیں ہے۔(۱)

  1. (۱) (قولہ ركعتی طواف) ظاھرہ ولو کان الطواف فی ذٰلك الوقت المكروہ ولم ارہ صریحًا ویدل علیہ ما أخرجہ الطحاوی ۔۔۔ فقال: نھٰی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن صلاۃ بعد الصبح حتّٰی تطلع الشمس وعن صلاۃ بعد العصر حتّٰی تغرب الشمس ثم رأیتہ مصرحًا بہ فی الحلیۃ وشرح اللباب۔ (ردالمحتار ج:۱ ص:۳۷۵)۔