اوقاتِنماز
عشاء کے فرض کے بعد سنتوں اور وتر کا افضل وقت
سوال:۔
عشاء کے فرض کے بعد سنتوں اور واجب ادا کرنے کے لئے افضل وقت کون سا ہوگا؟
جواب:۔
سنتوں کو عشاء کے فرضوں کے متصل ادا کیا جائے، وتر میں افضل یہ ہے کہ اگر تہجد میں اُٹھنے کا بھروسا ہو تو تہجد کی نماز کے بعد وتر پڑھے، اور اگر بھروسا نہ ہو تو عشاء کی سنتوں کے ساتھ ہی پڑھ لینا ضروری ہے۔(۱)
- (۱) ویستحب ۔۔۔ تأخیر ۔۔۔ الوتر إلٰی آخر اللیل لمن یثق بالْإنتباہ، ومن لم یثق بالْإنتباہ أوتر قبل النوم، ھٰذا فی التبیین۔ (فتاویٰ عالمگیری ج:۱ ص:۵۲، كتاب الصلاۃ، الباب الأوّل، الفصل الثانی فی بیان فضیلۃ الأوقات)۔

