اوقاتِنماز
مغرب و عشاء ایک وقت میں پڑھنا
سوال:۔
سعودی عرب خصوصاً نجد کے علاقے میں جب بھی بارش ہوتی ہے یا کسی روز شدید مسلسل بارش کی وجہ سے اکثر مساجد میں صلوٰۃ المغرب کے ساتھ صلوٰۃ العشاء بھی پڑھ لیتے ہیں، ایسی صورت میں ہم لوگ کیا کریں؟ کیا وقتی طور پر جماعت کے ساتھ مل جائیں اور بعد میں اعادہ کرلیں وقتِ عشاء آنے پر؟ ایسی صورت میں یہ نماز جو قبل اَزوقت ادا کی گئی ہے، نوافل میں شمار ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
ہمارے نزدیک بارش کے عذر کی وجہ سے عشاء کی نماز مغرب کے وقت پڑھنا صحیح نہیں، آپ عشاء اپنے وقت پر پڑھا کریں، یہ جماعت جو قبل ازوقت کی جارہی ہے، اس میں شریک ہی نہ ہوں۔(۱)
- (۱) ولَا یجمع بین الصلاتین فی وقت واحد لَا فی السفر ولَا فی الحضر بعذر ما ماعدا عرفۃ والمزدلفۃ كذا فی المحیط۔ (فتاویٰ ھندیۃ ج:۱ ص:۵۲، كتاب الصلاۃ، الباب الأوّل، الفصل الثانی فی بیان فضیلۃ الأوقات)۔

