بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

نمازِ عشاء سونے کے بعد ادا کرنا

سوال:۔

میری امی صبح بہت جلدی اُٹھتی ہیں، اس وجہ سے رات جلدی آنکھ لگ جاتی ہے، اور اکثر وہ عشاء کی نماز ایک نیند پوری کرکے دس گیارہ بجے تک پڑھتی ہیں، جبکہ سنا ہے کہ اگر عشاء کی نماز سے پہلے نیند آجائے اور پھر سوکر اُٹھ کر نماز پڑھی جائے تو نماز قبول نہیں ہوتی۔

جواب:۔

عشاء کی نماز پڑھے بغیر سوجانا مکروہ ہے، اور حدیث میں اس پر بددُعا آئی ہے، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے:

’’فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ، فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ، فَمَنْ نَامَ فَلَا نَامَتْ عَيْنُهُ‘‘ (مشکوٰۃ ص:۶۰)

ترجمہ:۔’’پس جو عشاء کی نماز پڑھے بغیر سو جائے اللہ کرے اس کی آنکھیں سو نہ سکیں (تین بار یہ بددُعا فرمائی)۔‘‘

تاہم اگر آدمی سوجائے اور اُٹھ کر نماز پڑھ لے، تب بھی نماز ہوجائے گی۔