بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

موسمِ گرما میں ظہر کا آخری وقت

سوال:۔

موسمِ گرما مثلاً: آج کل کی گرمی میں ظہر کی نماز کی ادائیگی کا وقتِ آخر کیا ہے؟

جواب:۔

ظہر کا وقت صاحبینؒ کے نزدیک ایک مثل کے ختم ہونے تک ہے، اور اِمام صاحبؒ کی ظاہر روایت میں دومثل کے ختم ہونے تک، یہ وقت چونکہ بدلتا رہتا ہے، اس لئے مساجد میں جو نقشہ اوقات لگا رہتا ہے اس میں ہر دِن کا وقت دیکھا جاسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) وقت الظھر من زوالہ ۔۔۔ إلٰی بلوغ الظل مثلیہ وعنہ مثلہ وھو قولھما۔ قولہ إلٰی بلوغ الظل مثلیہ ھٰذا ظاھر الروایۃ عن الْإمام نھایۃ، وھو الصحیح۔ بدائع۔ (شامی ج:۱ ص:۳۵۹، مطلب فی تعبدہ علیہ الصلاۃ والسلام قبل البعثۃ)۔