اوقاتِنماز
نماز کے مکروہ اوقات
سوال:۔
طلوعِ آفتاب، نصف النہار اور غروبِ آفتاب کے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے، یہ مکروہ وقت کتنی دیر تک رہتا ہے؟ یعنی چارٹ پر لکھے ہوئے وقت کے بعد کتنی دیر تک نماز پڑھنا مکروہ ہے؟
جواب:۔
طلوع کے بعد جب تک دُھوپ زَرد رَہے، نماز نہ پڑھی جائے، قریباً پندرہ منٹ کا وقفہ ضروری ہے۔ غروب سے پہلے جب دُھوپ زَرد ہوجائے، مکروہ وقت شروع ہوجاتا ہے، اور نقشوں میں زوال کا جو وقت لکھا ہوتا ہے اس سے پانچ سات منٹ آگے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے۔(۱)
- (۱) ثلاث ساعات لَا تجوز فیھا المكتوبۃ ۔۔۔ إذا طلعت الشمس حتّٰی ترتفع، وعند الْإنتصاف إلٰی أن تزول، وعند إحمرارھا إلٰی أن تغیب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۲، كتاب الصلاۃ، الباب الأوّل، الفصل الثالث)۔

