اوقاتِنماز
کیا مکروہ اوقات میں نماز اَدا کرنے والے کی نماز قابلِ قبول ہوتی ہے؟
سوال:۔
مکروہ اوقات (طلوعِ آفتاب، غروبِ آفتاب اور نصف النہار) میں اکثر ناسمجھ حضرات نماز پڑھنا شروع کردیتے ہیں، ان کی نماز قابلِ قبول ہوسکتی ہے؟
جواب:۔
شریعت کے حکم کے خلاف جو کام کیا جائے، اس کو قابلِ قبول کیسے کہہ سکتے ہیں؟ واللہ اعلم!(۱)
- (۱) ثلاث ساعات لَا تجوز فیھا المكتوبۃ ولَا صلاۃ الجنازۃ ولَا سجدۃ التلاوۃ: إذا طلعت الشمس حتّٰی ترتفع، وعند الْإنتصاف إلٰی أن تزول، وعند إحمرارھا إلٰی أن تغیب۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۲، كتاب الصلاۃ، الفصل الثالث)۔

