بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

صبح کی نماز کے لئے اُٹھنے کا طریقہ

سوال:۔

میں صبح کے علاوہ تمام نمازیں وقت پر پڑھتا ہوں، اور کسی نماز کو نہیں چھوڑتا، مگر میری صرف ایک کمزوری ہے کہ میں صبح کی نماز کے لئے اُٹھ نہیں سکتا، جب تک کوئی جگائے نہیں، میں نے ہزار کوشش کی مگر میں ٹائم پر اُٹھ نہیں سکتا، بعد میں، میں نماز کی قضا ادا کرلیتا ہوں، مگر مجھے بہت دُکھ ہے اور پریشانی ہے، ایسا طریقہ بتائیں کہ میں وقت پر نماز پڑھ سکوں۔

جواب:۔

طریقہ یہ ہے کہ: ۱:۔ عشاء کے فوراً بعد سوجایا کریں۔ ۲:۔جاگنے کے لئے الارم لگاکر سوئیں۔ ۳:۔کسی کے ذمہ لگادیں کہ وہ اَذان کے وقت آپ کو اُٹھادیا کرے۔ ۴:۔جس دن ان تدابیر کے باوجود بھی فجر کی نماز قضا ہوجائے، اس دن جرمانے کے طور پر چار رکعت نفل اِشراق کے وقت پڑھا کریں، اور ناشتے کی چھٹی کیا کریں۔