بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

عشاء کی نماز رہ جائے تو فجر کی اَذان کے بعد پڑھ لیں

سوال:۔

پہلے کبھی عشاء قضا ہوجاتی تو میں فجر کی اَذان کے بعد سے پہلے عشاء کی قضا پڑھتی پھر فجر کی نماز اَدا کرتی۔ اس کی صحیح تعداد یاد نہیں۔ اب جبکہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ فجر کی اَذان کے بعد عشاء کی قضا پہلے نہیں پڑھنی چاہئے، پہلے فجر کی نماز اَدا کرنی چاہئے، لاعلمی میں پہلے جو نمازیں عشاء کی قضا فجر کی نماز سے پہلے ادا کی ہے، اس کا کیا کروں؟

جواب:۔

خدانخواستہ عشاء کی نماز نہ پڑھی ہو تو فجر کی اَذان کے بعد پہلے عشاء پڑھنی چاہئے، اس کے بعد فجر۔ آپ کا پہلا عمل صحیح تھا۔ (۱)

  1. (۱) الترتیب بین الفائتۃ والوقتیۃ وبین الفوائت مستحق كذا فی الکافی۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۲۱، كتاب الصلاۃ)۔