اوقاتِنماز
نمازِ فجر سرخی کے وقت پڑھنا
سوال:۔
نمازِ فجر اخیر وقت میں جبکہ اچھی طرح روشنی ہونے لگے کہ مشرق کی طرف سرخی نظر آئے، پڑھنا اور پڑھانا جائز ہے یا ناجائز؟
جواب:۔
فجر کی نماز سورج نکلنے سے پہلے بلاکراہت جائز ہے، مگر اِمام ابوحنیفہؒ کے نزدیک نمازِ فجر ایسے وقت پڑھنا افضل ہے کہ سورج نکلنے سے پہلے ایک جماعت سنت کے مطابق اور کرائی جاسکے۔(۱)
- (۱) والمستحب للرجل الْإبتداء فی الفجر باسفار، والختم بہ ھو المختار بحیث یرتل أربعین آیۃ ثم یعیدہ بطھارۃ لو فسد۔ (درمختار) وفی الشامیۃ تحت قولہ (باسفار) ۔۔۔ والحاصل ان ھٰذا الْإسفار ان یمكنہ إعادۃ الطھارۃ ولو من حدث أكبر كما فی النھر والقھستانی وإعادۃ الصلاۃ علی الحالۃ الأولٰی قبل الشمس۔ (در مختار مع الشامی ج:۱ ص:۳۶۶)۔

