بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

اوقاتِ‌نماز

اَذان سے کتنی دیر بعد نماز پڑھ سکتے ہیں؟

سوال:۔

اَذان ہونے کے کتنی دیر بعد تک نماز پڑھی جاسکتی ہے؟ مہربانی فرماکر تمام نمازوں کا وقت منٹ اور گھنٹوں میں بتادیں تو بہتر ہوگا۔ ’’مثل‘‘ سے کیا مراد ہے؟ اس کی بھی وضاحت کردیں۔

جواب:۔

اگر مؤذِّن کو غلطی نہ لگی ہو اور اس نے اَذان وقت سے پہلے نہ دی ہو، تو اَذان کے فوراً بعد نماز پڑھنا صحیح ہے۔ نمازوں کے اوقات کا نقشہ مسجدوں میں آویزاں رہتا ہے، اس کو منگواکر دیکھ لیا جائے، کیونکہ روزانہ وقت بدلتا رہتا ہے۔ ’’مثل‘‘ سے مراد یہ ہے کہ ہر چیز کا سایہ اس کے برابر ہوجائے۔