اوقاتِنماز
وقت سے پہلے نماز پڑھنا دُرست نہیں
سوال:۔
جس طرح وقت گزرنے کے بعد قضا نماز پڑھی جاتی ہے، اسی طرح وقت سے پہلے پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب:۔
نماز کے صحیح ہونے کی ایک شرط یہ ہے کہ اس نماز کا وقت داخل ہوچکا ہو، پھر جو نماز وقت کے اندر پڑھی گئی وہ تو ادا ہوئی، اور جو وقت نکلنے کے بعد پڑھی گئی وہ قضا ہوئی، اور جو وقت سے پہلے پڑھی گئی وہ نہ ادا ہوئی نہ قضا، بلکہ سرے سے نماز ہوئی ہی نہیں۔(۱)
- (۱) ومنھا الوقت لأن الوقت كما ھو مسبب لوجوب الصلاۃ فھو شرط لأدائھا ۔۔۔ حتّٰی لَا یجوز أداء الفرض قبل وقتہ ۔۔۔إلخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۲۱، فصل فی شرائط الأرکان)۔

