بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

کیا بہن بھائیوں کی روزی کمانے والے کے ذمے نماز نہیں؟

سوال:۔

ایک صاحب نے کہا کہ اگر بہن بھائیوں کے لئے روزی کے لئے جائے تو نماز فرض نہیں رہتی۔

جواب:۔

یہ بات بالکل غلط ہے، نماز تو عین جہاد کی حالت میں بھی معاف نہیں ہوئی، اور شریعت نے اس کا طریقہ بتایا ہے کہ پہلے ایک جماعت نماز اَدا کرے، اور پھر دُوسری جماعت، تاکہ جہاد میں بھی نقصان نہ ہو، اور نماز کا فرض ساقط نہ ہو۔ جب جہاد کے لئے نماز معاف نہیں، تو کسی کے لئے روزی کمانے کے لئے کس طرح معاف ہوگی؟(۱)

  1. (۱) وإذا اشتد الخوف جعل الْإمام الناس طائفتین طائفۃ إلٰی وجہ العدوّ وطائفۃ خلفہ كذا فی القدوری۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۱۵۴، الباب العشرون فی صلاۃ الخوف، كتاب الصلاۃ)۔