بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

اگر کسی کو نماز کی قبولیت میں شک ہو تو وہ کیا کرے؟

سوال:۔

اگر کوئی شخص پکا نمازی ہو اور اسے یہ گمان ہو کہ میری فلاں فلاں نمازیں قبول نہیں ہوئی ہوں گی، تو وہ کیا کرے؟ اور جن جن نمازوں پر اسے شک ہو تو وہ کیا قضا کرے یا نہ کرے؟

جواب:۔

اگر نماز کا فرض یا واجب رہ گیا ہو، تو لوٹائے،(۱) ورنہ نہیں۔(۲)

  1. (۱) من فرائضھا التی لَا تصح بدونھا ۔۔۔إلخ صفۃ کاشفۃ إذ لَا شیء من الفروض ما تصح الصلاۃ بدونہ بلا عذر۔ (شامی ج:۱ ص:۴۴۲) ولھا واجبات لَا تفسد بتركھا وتعاد وجوبًا فی العمد والسھو إن لم یسجد لہ وإن لم یعدھا یكون فاسقًا۔ (الدر المختار ج:۱ ص:۴۵۶، باب صفۃ الصلاۃ)۔
  2. (۲) لأن الفرض لَا یتكرر۔ (ردالمحتار علی الدر المختار ج:۲ ص:۶۴، مطلب فی تعریف الْإعادۃ)۔