بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

ایک ماہ کی نمازیں تین دن میں پیشگی ادا کرنا

سوال:۔

اگر میں ایک ماہ کی نمازیں تین دن میں ہی پوری کرلوں اور باقی دِنوں میں دُنیاداری میں کھوجاؤں تو کیا یہ صحیح ہے؟

جواب:۔

نماز کا وقت ہوگا تو نماز فرض ہوگی۔(۱) وقت سے پہلے نماز کیسے ادا ہوسکتی ہے؟ یا ایک مہینے کی نمازیں تین دن میں کیسے ادا ہوسکتی ہیں۔۔۔؟(۲)

  1. (۱) ﵟ إِنَّ ٱلصَّلَوٰةَ كَانَتۡ عَلَى ٱلۡمُؤۡمِنِينَ كِتَٰبٗا مَّوۡقُوتٗا ﵞ النساء ١٠٣۔
  2. (۲) لأن الوقت كما ھو سبب لوجوب الصلاۃ فھو شرط لأدائھا ۔۔۔ حتّٰی لَا یجوز أداء الفرض قبل وقتہ ۔۔۔الخ۔ (بدائع الصنائع ج:۱ ص:۱۲۱، فصل فی شرائط الأرکان، طبع ایچ ایم سعید)۔