بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

مریض کو نازک حالت میں چھوڑ کر ڈاکٹر کا نماز پڑھنے جانا

سوال:۔

کچھ لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹر یا اسٹاف، ڈیوٹی کے دوران نماز کی ادائیگی ضروری نہیں، کیونکہ بعض دفعہ مریض کی زندگی خطرے میں ہوتی ہے، اور اِنسانیت کو بچانا نماز سے افضل ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر دورانِ ڈیوٹی کوئی شخص نماز پڑھنے چلا جائے اور اسی دوران مریض فوت ہوجائے تو اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوگی؟

جواب:۔

جس ڈاکٹر یا دُوسرے عملے کی ڈیوٹی نماز کے وقت ہو، ان کی نماز کے لئے متبادل انتظام ہونا چاہئے، مریض کو نازک حالت میں چھوڑ کر نماز پڑھنے جانا تو واقعی دُرست نہیں، لیکن ایسی صورت کے لئے متبادل اِنتظام کرنا فرض ہے۔(۱)

  1. (۱) القابلۃ لو اشتغلت بالصلاۃ تخاف موت الولد جاز لھا أن تؤخر الصلاۃ عن وقتھا وتؤخر بسبب اللص ونحوہ، كذا فی الخلاصۃ۔ (عالمگیری ج:۱ ص:۵۱، كتاب الصلاۃ، طبع رشیدیہ)۔