بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

تکبیرِ اُولیٰ کے چالیس دن پورے کرنے والا اگر کسی دن گھر میں جماعت کروالے تو کیا دِن پورے ہوجائیں گے؟

سوال:۔

چالیس دن تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ نماز پڑھنے کی جو فضیلت آئی ہے، اب اگر ایک آدمی سے اس دوران میں جماعت کی نماز فوت ہوجائے، اور وہ گھر آکر اپنی مستورات کے ساتھ باجماعت نماز اَدا کرے، یا مسجد میں دو تین ساتھی مل کر مسجد کے ایک کونے میں باجماعت نماز اَدا کریں، یا سری نماز میں پہلی رکعت کے رُکوع سے تھوڑا سا پہلے اِمام کے ساتھ شریک ہوجائے، تو کیا اس کو تکبیرِ اُولیٰ والی چالیس دن کی فضیلت حاصل ہوئی؟

جواب:۔

ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پورا اَجر عطا فرمادیں، لیکن چالیس دن کی تکبیرِ تحریمہ کے ثواب کی نئے سرے سے نیت کرنی چاہئے۔