بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

ترغیب کی نیت سے دُوسروں کو اپنی نماز کا بتلانا

سوال:۔

میں الحمدللہ! پانچ وقت کی نمازی ہوں، میں اپنی دوستوں کو اپنی نمازوں کے بارے میں صرف اس نیت سے بتاتی ہوں کہ شاید یہ لوگ بھی میری دیکھا دیکھی نماز پڑھنا شروع کردیں، کہیں اس طرح کی نیت سے گناہ تو نہیں ہوتا؟

جواب:۔

نہیں، بلکہ کارِ ثواب ہے۔(۱)

  1. (۱) عن أبی ھریرۃ قال: قلت: یا رسول اللہ! بینا أن فی بیتی فی مصلّای إذ دخل علیّ رجل فأعجبنی الحال اللتی راٰنی علیھا، فقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: رحمك اللہ یا أبا ھریرۃ! لك أجران، أجر السّر وأجر العلانیۃ۔ رواہ الترمذی۔ (مشكوٰۃ ص:۴۵۴، باب الریاء والسمعۃ، الفصل الثانی)۔