بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

کیا پہلی اُمتوں پر بھی نماز فرض تھی؟

سوال:۔

اُمتِ محمدیہ پر نماز فرض ہوئی، لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے پیغمبرانِ خدا نے اپنی اُمتوں کو خدا تعالیٰ کی وحدانیت اور خدا ہی کی عبادت کی تلقین کی اور جنہوں نے ان کے کہنے کو قبول کیا تو وہ عبادتِ اِلٰہی کس طرح کرتے تھے؟ یعنی جو نماز ہم پڑھتے ہیں، کیا یہی نماز تھی؟ یا وہ کیا پڑھتے تھے؟ کس طرح عبادت کرتے تھے؟

جواب:۔

تفصیلات تو معلوم نہیں، اتنا معلوم ہے کہ نماز ان پر بھی فرض تھی، اوقات و طریقۂ اَدا میں اختلاف ہوسکتا ہے۔(۱)

  1. (۱) ولم تخل عنھا شریعۃ مرسل أی عن أصل الصلاۃ، قیل الصبح صلاۃ آدم، والظھر لداوٗد، والعصر لسلیمان، والمغرب لیعقوب، والعشاء لیونس علیھم السلام، وجمعت فی ھٰذہ الاُمّۃ وقیل غیر ذٰلك۔ (شامی ج:۱ ص:۳۵۱، كتاب الصلاۃ)۔