نمازکیفرضیتواہمیت
نماز قائم کرنا حکومتِ اسلامی کا پہلا فرض ہے
سوال:۔
کیا اسلامی نظام کا نفاذ بغیر قیامِ نماز کے ناممکن نہیں؟
سوال:۔
کیا جو حکومت اپنے کو اسلامی کہتی ہے، اس کا پہلا فرض نماز کا حکم اور اس پر سزا کے قانون نافذ کرنا نہیں؟
سوال:۔
اگر حکومت ایسا نہیں کرتی تو کل قیامت میں ان تمام بے نمازیوں کے گناہوں کا بوجھ کس کے سر ہوگا؟
جواب:۔
نماز کے بغیر اسلامی نظام کا تصوّر نہیں کیا جاسکتا۔
جواب:۔
پہلا فرض یہی ہے۔
جواب:۔
بوجھ تو بے نمازیوں کے ذمہ ہوگا، تاہم نظامِ صلوٰۃ قائم نہ کرنے کا گناہ حکومت کو ملے گا، اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے معاف کردے تو اس کا کرم ہے۔

