نمازکیفرضیتواہمیت
تعلیم کے لئے عصر کی نماز چھوڑنا دُرست نہیں
سوال:۔
میں پانچوں وقت کی نماز پڑھتی ہوں، اب کالج میں داخلہ لینے والی ہوں، کالج کا ٹائم ایسا ہے کہ میں عصر کی نماز نہیں پڑھ سکتی، کیا میں ہمیشہ مغرب کی نماز کے ساتھ عصر کی نماز کے فرض پڑھ لیا کروں؟ کیا مجھے اتنا ہی ثواب ملے گا یا نہیں؟
جواب:۔
حدیث میں ہے کہ جس کی نمازِ عصر قضا ہوگئی اس کا گویا گھربار لٹ گیا اور گھر کے سارے لوگ ہلاک ہوگئے۔(۱) اس لئے نماز قضا کرنا تو جائز نہیں۔ اب یا تو کالج ہی میں نماز ٹھیک وقت پر پڑھنے کا انتظام کیجئے، یا لعنت بھیجئے ایسے کالج اور ایسی تعلیم پر، جس سے نماز غارت ہوجائے۔
- (۱) (الذی تفوتہ صلاۃ العصر کأنما وتر أھلہ ومالہ) زاد ابن خزیمۃ فی صحیحہ قال مالك: تفسیرہ ذھاب الوقت۔ والنسائی: من الصلاۃ صلاۃ من فاتتہ فکأنما وتر أھلہ ومالہ یعنی العصر۔ (الزواجر عن اقتراف الكبائر ج:۱ ص: ۱۳۴)۔

