نمازکیفرضیتواہمیت
بے نمازی کے ساتھ کام کرنا
سوال:۔
میں ایک ایسے آدمی کے ساتھ کام کرتا ہوں جو نماز نہیں پڑھتے، بلکہ جمعہ تک نہیں پڑھتے، کیا ایسے آدمی کے ساتھ کام کرنا جائز ہے؟
جواب:۔
کام تو کافر کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں، وہ صاحب اگر مسلمان ہیں تو ان کو نماز کی ترغیب دینا ضروری ہے۔ آپ ان کو کسی بہانے کسی نیک صحبت میں لے جایا کیجئے، اس سے انشاء اللہ تعالیٰ وہ نمازی ہوجائیں گے۔

