بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نماز‌کی‌فرضیت‌و‌اہمیت

جو فرض نماز کی اجازت نہ دے اس کی ملازمت جائز نہیں

سوال:۔

میں ایک ایسی جگہ پر دُکانداری کی مزدوری کرتا ہوں جہاں پر مجھے دوپہر بارہ بجے سے رات دس بجے تک ڈیوٹی دینی پڑتی ہے، یہ دُکان ایک چھوٹا سا کریانہ اسٹور ہے، اس ڈیوٹی کے دوران چار نمازوں کا ٹائم آتا ہے، جبکہ مالک مجھے نماز کے لئے وقفہ نہیں دیتا، اس مجبوری کی وجہ سے رات دس بجے چھٹی کے بعد نمازیں قضا پڑھتا ہوں۔ برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ کیا میری یہ نمازیں قبول ہوں گی؟ اگر نہیں تو پھر مجھے کوئی راستہ بتائیں کہ میں کیا کروں؟

جواب:۔

ایسا شخص جو فرض نماز کی بھی اجازت نہیں دیتا، اس کے یہاں ملازمت ہی جائز نہیں۔(۱)

  1. (۱) قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لَا طاعۃ لمخلوق فی معصیۃ الخالق۔ (مشكوٰۃ ص:۳۲۱)۔ وعن النبی صلی اللہ علیہ وسلم علی المرء المسلم السمع والطاعۃ فیما أحب وكرہ إلّا أن یأمر بمعصیۃ، فإن أمرہ بمعصیۃ فلا سمع ولَا طاعۃ۔ (مسلم ج:۲ ص:۱۲۵، باب وجوب طاعۃ الأمراء فی غیر معصیۃ)۔