نمازکیفرضیتواہمیت
علامتِ بلوغت نہ ظاہر ہونے پر پندرہ سال کے لڑکے، لڑکی پر نماز فرض ہے
سوال:۔
یہ بات تفصیل سے بتائیے کہ نماز کب فرض ہوتی ہے؟ بہت سے حضرات کہتے ہیں کہ اس وقت نماز فرض ہوتی ہے جب احتلام ہوتا ہے، اس سے پہلے نماز فرض نہیں ہوتی۔
جواب:۔
نماز بالغ پر فرض ہوتی ہے، اگر بالغ ہونے کی علامتیں ظاہر ہوجائیں تو نماز اسی وقت سے فرض ہوتی ہے، اور اگر کوئی علامت ظاہر نہ ہو تو لڑکا، لڑکی پندرہ سال کی عمر پوری ہونے پر بالغ سمجھے جائیں گے، اور جس دن سولہویں سال میں قدم رکھیں گے اس دن سے ان پر نماز روزہ فرض ہوں گے۔(۱)
- (۱) (بلوغ الغلام بالْإحتلام والْإحبال والْإنزال) ۔۔۔ فإن لم یوجد فیھما شیء (فحتی یتم لكل منھما خمس عشرۃ سنۃ بہ یفتٰی) لقصر أعمار أھل زماننا۔ (الدر المختار ج:۶ ص:۱۵۳، فصل بلوغ الْإحتلام بالْإنزال)۔

