نجاستاورپاکیکےمسائل
سب چیزوں کو ناپاک خیال کرنا وہم ہے
سوال:۔
میری غفلت کی وجہ سے میرے گھر کی تمام چیزیں ناپاک ہوچکی ہیں، وجہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے قطروں کی بیماری تھی، اور پیشاب کے بعد قطرے نکل جاتے تھے، لیکن میں نماز پابندی سے پڑھتا تھا۔ جب میری امی کپڑے دھوتی تھیں تو گھر کے دُوسرے کپڑے بھی میرے کپڑوں کے ساتھ دھوتی تھیں، اور ایک ہی بالٹی پانی میں کپڑوں کو تین دفعہ کھنگال کر نچوڑتی تھیں، مجھے پتا چلا کہ اس طرح تو کپڑے پاک نہیں ہوتے۔ اب صورتِ حال یہ ہے کہ میرے جسم کے اندرونی اعضاء، نل کی ٹونٹی، پائپ، دروازے کی کنڈیاں، فریج کے دروازے کے ہینڈل، سائیکل او راس کی چابی، گھر کے تالے سب ناپاک ہوچکے ہیں۔ نمازیں عرصہ ہوا چھوٹ گئی ہیں، کوئی صورت بتائیں کہ پھر سے پانچ وقت کی نماز اور قرآن پڑھ سکوں؟ اور اپنے گھر کی تمام چیزوں کو پاک کروں؟
جواب:۔
تم نے جو صورت کہی ہے، اس میں تمام کپڑے اور تمام چیزیں پاک ہیں، اور تم وضو کرکے نماز پڑھ سکتے ہو، اگر قطرے آتے ہیں تو آتے رہیں، جب تک نماز کا وقت ہے، تمہارا وضو قائم رہے گا۔ شیطان نے تمہیں پریشان کرنے کے لئے یہ وسوسہ ڈال دیا ہے۔ اگر تمہیں مجھ پر اِعتماد ہے تو آج سے اپنی نماز شروع کردو، تمام چیزوں کو پاک سمجھو، کوئی چیز ناپاک نہیں ہے، واللہ اعلم!(۱)
- (۱) المستحاضۃ ومن بہ سلس البول یتوضؤن وقت كل صلاۃ ویصلون بذٰلك الوضوء ما شاؤا من الفرائض والنوافل۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۱، الفصل الرابع فی أحکام الحیض والنفاس والْإستحاضۃ)۔

