بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

الکحل ملے آئل پینٹ، جوتے کی پالش کپڑوں یا دیوار کو لگ جائے

سوال:۔

اگر تحقیق سے پتا چل جائے کہ آئل پینٹ یا جوتے کی پالش میں جو الکحل شامل ہوتا ہے، وہ ناپاک قسم کا ہے، تو ایسی صورت میں ان اشیاء کے اِستعمال کا کیا حکم ہے؟ اگر یہ اشیاء کپڑے یا دِیوار کو لگ جائیں تو کیا ناپاک ہوجائیں گے؟

جواب:۔

اگر ناپاکی کا یقین ہو تو کپڑے یا دِیوار کے ناپاک ہونے میں کیا شبہ ہے۔(۱)

  1. (۱) القاعدۃ الثالثۃ: الیقین لَا یزول بالشك ۔۔۔ من تیقن الطھارۃ وشك فی الحدث فھو متطھر، ومن تیقن الحدث وشك فی الطھارۃ فھو محدث۔ (الأشباہ والنظائر ص:۸۴ تا ۸۷)۔