نجاستاورپاکیکےمسائل
مچھر مار دَوا کپڑوں پر لگ جائے تو کیا کپڑے ناپاک ہوجائیں گے؟
سوال:۔
بازار میں جو مچھر اور دیگر کیڑے مکوڑے مارنے کی دوا ملتی ہے جسے لوگ عام طور پر گھر میں اِستعمال کرتے ہیں، مثلاً: فنس اور دیگر اِسپرے وغیرہ، اگر یہ چھڑکتے وقت کپڑوں پر پڑجائے تو اسے دھوئے بغیر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب:۔
میرا خیال ہے کہ وہ ناپاک نہیں ہوتی، اس لئے نماز پڑھ سکتے ہیں۔ دُوسرے علماء سے تحقیق کرلیں۔

