نجاستاورپاکیکےمسائل
پاکی کا خیال نہ رکھنے والوں کے برتن استعمال کرنا
سوال:۔
اگر کسی کے گھر میں سات آٹھ افراد ہوں، اور ان میں سے سوائے ایک دو کے کوئی بھی ناپاک چیزوں کو شریعت کے مطابق پاک نہ کرتا ہو، مثلاً: کپڑا، برتن کچھ بھی ناپاک ہوجائے تو اسے شریعت کے مطابق پاک نہ کرتے ہوں۔ اسی طرح گندے ناپاک ہاتھوں سے نکلے، فریج، دروازے وغیرہ بھی پکڑ کر کھول لیتے ہوں، تو ایسی صورت میں آنکھوں سے دیکھنے یا نہ دیکھنے کی صورت میں ان کے برتن اور نلکے وغیرہ بغیر دھوئے اور پاک کئے اِستعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ جبکہ ان لوگوں کا ہر وقت یہی طریقہ اور قرینہ ہے۔
جواب:۔
ایسے وہم میں زیادہ مبتلا نہیں ہونا چاہئے، جہاں ظاہری نجاست نظر آئے، اس سے پرہیز کیا جائے۔ زیادہ وہم نہ کیا جائے۔

