نجاستاورپاکیکےمسائل
ناپاک چربی والا صابن
سوال:۔
مردار اور حرام جانوروں کی چربی کے صابن سے طہارت ہوجاتی ہے اور نمازیں وغیرہ دُرست اور ٹھیک ہیں یا نہیں؟
جواب:۔
ناپاک چربی کا استعمال جائز نہیں، تاہم ایسے صابن کا استعمال کرنا جس میں یہ چربی ڈالی گئی ہو جائز ہے، کیونکہ صابن بن جانے کے بعد اس کی ماہیت تبدیل ہوجاتی ہے۔(۱)
- (۱) جعل الدھن النجس فی صابون یفتی بطھارتہٖ لأنہ تغیر والتغیر یطھر عند محمد، ویفتٰی بہ للبلویٰ۔ (شامی ج:۱ ص:۳۱۶، باب الأنجاس، البحر الرائق ج:۱ ص: ۳۳۹)۔

