بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

بلی کے جسم سے کپڑے چھو جائیں تو؟

سوال:۔

میری ایک دوست ہے، جو میرے گھر آئی تھی، بلی سے بھاگ کر کرسی پر پیر اُٹھاکر بیٹھ گئی، میں نے پوچھا کیوں؟ تو کہنے لگی کہ: بلی اگر کپڑوں سے لگ جائے تو کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں اور نماز نہیں ہوتی۔ جبکہ میری دادی نے کہا کہ: بلی اگر سوکھی ہو تو نماز ہوسکتی ہے، ہاں! اگر بلی گیلی ہو تو کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔ آپ اسلام کی روشنی میں اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

جواب:۔

بلی کے ساتھ کپڑے لگنے سے ناپاک نہیں ہوتے، خواہ بلی سوکھی ہو یا گیلی ہو، بشرطیکہ اس کے بدن پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو۔(۱)

  1. (۱) وسؤر الھرۃ طاھر مكروہ، وعن أبی یوسف أنہ غیر مكروہ، لأن النبی علیہ السلام کان یصغی لھا الْإناء فتشرب منہ ثم یتوضأ منہ۔ (ھدایۃ ج:۱ ص:۴۵، فصل فی الأسار، أیضًا: أدلّۃ الحنفیۃ ص:۷۵، باب سؤر الھرۃ)۔