نجاستاورپاکیکےمسائل
جن کپڑوں کو کتا چھوجائے ان کا حکم
سوال:۔
آج کل مسلمان، انگریزوں کی طرح کتے پالتے ہیں، تو اگر یہ کتے کپڑوں یا اعضاء کے ساتھ لگ جائیں تو کیا وہ جگہ ناپاک ہوجائے گی، اگرچہ کتے کا بدن گیلا نہ ہو؟
جواب:۔
جو لوگ شوقیہ کتے پالتے ہیں، ان کے لئے پاک، ناپاک کا سوال ہی نہیں، اگر ان کو ناپاک سمجھتے تو ان سے نفرت بھی کرتے، کتے کے بدن سے اگر کپڑا یا کوئی اور چیز مس ہوجائے تو وہ ناپاک نہیں ہوتی، جبکہ اس کے بدن پر کوئی ظاہری نجاست نہ ہو، خواہ اس کا بدن خشک ہو یا گیلا، البتہ کتے کا لعاب جس چیز کو لگ جائے وہ ناپاک ہے، اور کتا عموماً کپڑوں کو منہ لگادیتا ہے، پس جس کپڑے کو کتے نے منہ لگادیا ہو اور اس پر لعاب کی تری محسوس ہوتی ہو، وہ ناپاک ہوجائے گا۔(۱)
- (۱) الكلب إذا أخذ عضو إنسان أو ثوبہ لَا یتنجس ما لم یظھر فیہ أثر البلل راضیا کان أو غضبان كذا فی منیۃ المصلی ۔۔۔الخ۔ (عالمگیریۃ ج:۱ ص:۴۸، الفصل الثانی فی الأعیان النجسۃ، كتاب الطھارۃ)۔

