بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

نجاست‌اور‌پاکی‌کے‌مسائل

پاکی میں شیطان کے وسوسے کو ختم کرنے کی ترکیب

سوال:۔

اگر سائل یقینی طور پر کسی ناپاک چیز کو دھوتا ہے، مگر ایک شک ختم نہیں ہوتا کہ دُوسرا شروع ہوجاتا ہے، اس وجہ سے سائل تقریباً ہر وقت پریشان رہتا ہے، قرآن و سنت کی روشنی میں واضح فرماویں۔

جواب:۔

اس شک کا علاج یہ ہے کہ آپ کپڑا یا چیز تین بار دھولیا کیجئے اور (کپڑے کو ہر بار نچوڑا بھی جائے) بس پاک ہوگئی، اس کے بعد اگر شک ہوا کرے تو اس کی کوئی پروا نہ کیجئے، بلکہ شیطان کو یہ کہہ کر دُھتکار دیا کیجئے کہ: او مردود! جب اللہ اور رسول اس کو پاک کہہ رہے ہیں تو میں تیری شک اندازی کی پروا کیوں کروں؟ اگر آپ نے میری اس تدبیر پر عمل کیا تو انشاء اللہ آپ کو شک اور وہم کی بیماری سے نجات مل جائے گی۔(۱)

  1. (۱) والطاھر لَا یزول طھارتہ بالشك ۔۔۔الخ۔ (مجمع الأنھر ج:۱ ص:۶۲، كتاب الطھارۃ)۔